Paulownia Tree

paulownia plants for sale in pakistan

paulownia plants for sale in pakistan. Paulownia Farming in pakistan.

Hybrid paulownia tree plants are available on wholesale price. Paulownia wood is called aluminium of woods and is a very costly. This tree can be planted in all religions of Pakistan. Hybrid tissue culture plants are available for sale in Pakistan.

About Paulownia

پاؤلونیا جاپان کا مقامی درخت ہے۔ یہ چائنہ اور کوریا میں بھی بکثرت پایا جاتا ہے۔ اسکی لکڑی ایک ہزار سال سے استعمال ہوتی آرہی ہے۔ اسکو کیری ٹری یا ایمپرس ٹری بھی کہتے ہیں۔ اسکی لکڑی بہت پائیدار,قیمتی اور بہت سی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے۔ پائولونیا کو چائنہ کی ساگوان بھی کہتے ہیں کیونکہ اسکی لکڑی کو بھی دیمک نہیں لگتی نہ نمی جذب کرتی ہے اور نہ آگ پکڑتی ہے۔ اسکی لکڑی میں گانٹھیں نہیں ہوتیں۔ اور ایسی لکڑی ہی فرنیچر بنانے کے لیے چائہیے ہوتی ہے۔پائولونیا کی 15 سے زیادہ اقسام دنیا میں پائی جاتی ہںیں جن میں کچھ اقسام خوبصورتی, لینڈسکیپ, پھولوں یا چھائوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور چند ہائبرڈ اقسام بھی ہیں جو خاص ٹمبر یعنی لکڑی کے حصول کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ پائو لونیا کی کچھ اقسام انگلش میں لکھ دیتا ہوں۔

Paulownia catalpifolia
Paulownia coreana
Paulownia elongata
Paulownia fargesii
Paulownia fortunei
Paulownia kawakamii
Paulownia taiwaniana
Paulownia tomentosa
Paulownia silvestrii
Paulownia thyrsoidea
Paulownia duclouxii
Paulownia viscosa


پائو لونیا دنیا کا سب سے تیزی سے بڑا ہونے والا درخت ہے جس کا نام گینس ورلڈ ریکارڈ بک میں دیا ہوا ہے۔ پائولونیا ایک ڈسیڈیس پودا ہے جو سردیوں میں اپنے پتے گرا دیتا ہے اور شدید سردی منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں بھی زندہ رہتا ہے۔ اور گرمی کی بات کریں تو 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بہترین چلتا ہے۔ یعنی پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں لگایا جا سکتا ہے۔ پائولونیا کا ہائبرڈ پودا ایک سال میں 15 سے 20 فٹ قد کرتا ہے۔ اور 6 سال میں مکمل درخت بن کر کٹائی کے قابل ہو جاتا ہے۔ پودا اگر بیج سے تیار کردہ ہو یا ہائبرڈ نا ہو تو پودا جلدی تیار نہیں ہوتا اور نا ہی لکڑی کا معیار ہوتاہے۔

پائولونیا کی لکڑی انتہائی ہلکی لیکن مضبوط ہوتی ہے۔ اسکو لکڑیوں کی ایلومینیم کیا جاتا ہے کیونکہ یہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی ہلکی ترین عمارتی لکڑی ہے۔ اسکی ایک کیوبک میٹر لکڑی کا وزن 310 کلوگرام ہے۔اس درخت کی لکڑی کاٹنے اور خشک ہونے کے بعد سکڑتی نہیں۔ جبکہ کچھ درختوں کی لکڑی خشک ہونے کے بعد سکڑ جاتی ہے اور ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔ -پائولونیا کی کاشت دنیا کے بہت سارے ملکوں میں ہو رہی ہے جس میں امریکہ, چائنہ, جاپان, کوریا, متحدہ عرب امارات, یورپ کے تقریبا تمام ملک اور مصر میں اسکی بہت بڑے پیمانے پے کاشت ہوتی ہے اور ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ایکڑوں پے اسکی کاشت ہوتی ہے۔ پائولونیا کی لکڑی کا استعمال امریکہ اور یورپ کے ممالک میں بہت زیادہ ہے۔پائو لونیا کی لکڑی فرنیچر کا سامان بنانے, لکڑی کے گھر, گھروں کی پینلنگ , الماریاں , کھیلوں کا سامان, میوزک کے آلات, لکڑی کے برتن, کشتیاں اور پلائی بنانے کے کام آتی ہے۔ اس لکڑی کی بنی ہوئی پلائی مہنگی ہوتی ہے کیونکہ اسکی پلائی کی کور بہت صاف اور لمبی ہوتی ہے اور اسکو نمی نہیں لگتی نہ دیمک لگتی ہے اور نا اسکو آگ لگتی ہے۔ اس کے علاوہ اسکو ہوائی جہازوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکی اسکا وزن بہت کم ہوتا ہے۔ پائولونیا کی لکڑی کو آگ نہیں لگتی اور ڈائریکٹ اسکو جلایا نہیں جا سکتا اس لیے اسکی لکڑی کے چھوٹے ٹکڑے کر کے اور پیلٹ بنا کے اسکو بھٹوں اور چولہوں میں جلایا جاتا ہے پھر یہ بہت تیز شعلے کے ساتھ جلتی ہے۔
اس درخت کو انتہائی خوبصورت ہلکے گلابی رنگ کے پھول لگتے ہیں جن سے بڑی مقدار میں شہد بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ موسم بہار میں پھول کھلتے ہیں اور ایک ایکڑ سے 500 کلو تک شہد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پائولونیا کا شہد بھی مہنگا ملتا ہے۔ خوبصورت پھول لگنے کی وجہ سے اسکو آرائشی پودے کے طور بھی لگایا جاتا ہے۔

پائولونیا کے جنگل میں انٹرکراپنگ بھی کر سکتے ہیں جس میں آپ چارہ وغیرہ لگا سکتے ہیں۔ اس درخت کے پتے جانور خصوصاً بھیڑ بکریاں بڑے شوق سے کھاتی ہیں۔ یعنی درختوں کے ساتھ ساتھ چند بھیڑ بکریاں بھی اس کے ساتھ پالی جا سکتی ہیں۔

Wheat crop along with paulownia


پائولونیا کا ایک پودا جب ایک جگہ پے لگ جاتا ہے پھر وہاں پر دوبارہ پودا لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کیونکہ جب پودا زمین لے لیول کے برابر رکھ کے درخت کو کاٹ لیں تو یہ دوبارہ پودا بن کر نکل آتا ہے اور دوبارہ پودا لگانے کی ضرورے نہیں ہوتی اور اس طرح یہ 8 فصلیں دیتا ہے یعنی 40 سے 50 سال تک دوبارہ پودے لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

یہ ایک ماحول دوست درخت ہے جو دوسرے درختوں کی نسبت 6 گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن پیدا کرتا ہے۔ اگر اسکو بڑے پیمانے پے لگا لیا جائے تو دنیا کی تیزی سے بڑھتی گرمی کو کم کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسکی لکڑی بیچ کر پیسا کمایا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں یہ درخت پہلے سے موجود نہیں ہے اس لیے لوگوں اس کا پتا نہیں اور نا اسکی لکڑی کی مارکیٹ ہے۔ لیکن جتنی مہنگی اسکی لکڑی ہے یہ جب مارکیٹ میں آئے گا تو فرنیچر اور پلائ دونوں میں اسکی مانگ بڑھے گی۔ پودے امپورٹ کرنے سے پہلے اسکی لکڑی کے کچھ تختے سیمپل کے طور پرچائنہ سے منگوا کر فرنیچر مارکیٹ لاہور میں ٹیسٹ کیے ہیں جس کا رزلٹ تسلی بخش ہے۔ اور ٹشو کلچر سے تیار کردہ کچھ ہائبرڈ پودے بلگاریا سے منگوا کر مختلف جگہوں پے ٹیسٹ کیے ہیں جنکا رزلٹ بھی تسلی بخش ہے۔ پہلے سال میں ہی پودے 18 فٹ انچائی تک پہنچ گئے ہیں ۔ کچھ پودے پتوکی میں عزیز نرسری فارم میں لگائے ہیں جن کی گروتھ بہت اچھی ہے۔ آپ وزٹ بھی کر سکتے ہیں۔

پائولونیا بہت مضبوط اور لچکدار درخت ہوتا ہے۔ شدید طوفان کو برداشت کرتا ہے اس لیے اسکو ونڈ بریکر کے طور پر بھی لگایا جاتا ہے۔ آپ اسکو اپنی زمینوں کے چاروں طرف لگا سکتے ہیں جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آندھی اور طوفان سے آپ کی فصلیں اور باغ محفوظ رہیں گے۔
پائولونیا کے درخت کی جڑیں مضبوط اور گہری ہوتی ہیں جو زمینی کٹائو کو روکنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ نہروں اور دریائوں کے کناروں کے ساتھ زمینی کٹائو کو روکنے کے لیےلگایا جا سکتا ہے۔
موسم کے حساب سے پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں پائولونیا لگایا جا سکتا ہے۔ میرا زمین اس کےلیے سب سے اچھی ہے۔ ریتلی زمینوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔ ہلکی پتھریلی زمینوں ہلکی کڑوے پانی والی زمینوں میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔ کم ذرخیر اور تھوڑے خراب پانی والی زمینوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔ صحرائی علاقوں میں بھی لگایا جا سکتا ہے پر ایسے علاقوں میں پودا ڈرپ سسٹم پے لگایا جائے تو بہتر ہے اگر ڈرپ سسٹم میسر نہیں تو پانی کا بندوبست ہونا چائہیے۔ مصر میں یہ ڈرپ اریگیشن کے تحت صحرائی علاقوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔ اسکی جڑیں زمین میں 45 فٹ کی گہرائی تک چلی جاتی ہہیں اور گہری زمین سے بھی پانی اور خوراک حاصل کر لیتی ہیں۔
ایسی زمینیں جس میں پانی جلدی جذب نہ ہوتا ہو یا زیادہ نمکیات والی زمینیں اور سیم زدہ زمینوں میں یہ نہیں لگایا جا سکتا۔

ایک ایکڑ میں 400 سے 450 پودے لگائے جاتے ہیں۔ 10 × 10 فٹ پے یا 9× 12 فٹ پے پودے لگائے جائیں۔


چھ سال میں ہائبرڈ پودا تیار ہوتا ہے اور ایک ایکڑ میں اگر 420 پودے لگائے گئے ہیں تو 6 سال میں ایک ایکڑ میں سے 280 کیوبک میٹر یعنی 9885 کیوبک فٹ لکڑی حاصل ہوتی ہے۔ اس وقت چائنہ سے ایک کیوبک میٹر لکڑی 350 سے 400 امریکی ڈالر میں ملتی ہے۔ اس حساب سے دیکھیں تو ایک ایکڑ تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی لکڑی دے رہا ہے۔
پلائی بنانے کے لیے ایک سمبل جس کا لپیٹ 4 فٹ ہو اور 25 فٹ کا تنا ہو تو اس وقت دس ہزار روپے میں بکتی ہے پر اسکی پلائ کسی کام کی نہی ہوتی۔


پائولونیا کے درخت کا لپیٹ 6 سال میں 4 فٹ ہو جاتا ہے اورصاف گیلی30 سے 35 فٹ کی ہوتی ہے۔ اگر پائولونیا کا ایک درخت بھی دس ہزار کا بکے تو بھی ایک ایکڑ سے چالیس لاکھ سے زیادہ منافع حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی بغیر محنت کیے۔ یہ تو کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اسکا ایک ایکڑ کتنے میں بکے گا لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں آپ خود چیک کر لیں۔


پودا لگانے کا پہلا سیزن فروری مارچ اپریل اور دوسرااگست ستمبر اکتوبر ہے۔


ہائیبرڈ پودے دستیاب ہیں -امپورٹڈ ہائیبرڈ پودے کی قیمت 250 روپے رکھی ہے۔ ایک بات دوبارہ ذہن نشین کر لیں کہ بیج سے تیار پودا ہائیبرڈ نہیں ہوتا لہذا پودا لیتے وقت تسلی کر لیں کہ پودا ہائبرڈ ہے۔ ہائبرڈ پودوں سے خود پودے تیار کرنے کی کوشش ہے اور انشاللہ کچھ سالوں میں پودے کثیر تعداد میں تیارکر لیں گے۔ شکریہ۔

سمیع اللہ
عزیز نرسری فارم پتوکی۔
whats-app 0300-1483333 (9am-5pm)
0336-6071174 (9am-5pm)

Paulownia in Desert of Egypt
spain
paulownia plywoodd

paulownia plants for sale in pakistan

paulownia hybrid plants for sale. tissue culture paulownia plants are available


Comments

13 responses to “Paulownia Tree”

  1. Mussarar azhar mehr Mehr Avatar
    Mussarar azhar mehr Mehr

    I would love to buy these plants for my agricultural land in sindh.this looks very profitable tree

    1. Aziz-Nursery-Farm Avatar
      Aziz-Nursery-Farm

      please keep on contact with us. our shipment is schedualed in April this year inshallah.

  2. Plz mention the price of these plants

    1. Aziz-Nursery-Farm Avatar
      Aziz-Nursery-Farm

      250 rup for hybrid plant.

  3. I want to buy sagwan and paulowinia elongata.

  4. Ap ne is ki buht c iqsaam mention ki hui Hai ap k pas kon c hai jis ki image show ker rahe hain

    1. Aziz-Nursery-Farm Avatar
      Aziz-Nursery-Farm

      shantong. tissue culture.

  5. Do you supply in balochistan or do you sell seeds of Paulwania hybrid

    1. Aziz-Nursery-Farm Avatar
      Aziz-Nursery-Farm

      seed or seed grown plants nahi lagan kabi bi. hum hybrid plants sale krte hain seedling import kr k. plants le k lagayen. pakistan k jis marzi kone me lagaye inshAllah behtreen result de ga. but hybrid.

  6. Mian atique Avatar
    Mian atique

    Excellent Bro

    1. Aziz-Nursery-Farm Avatar
      Aziz-Nursery-Farm

      thank you sir.

  7. عبداللہ ندیم Avatar
    عبداللہ ندیم

    Sir can you please share yours WhatsApp contact number… I am a student… I need guidance…

    1. Aziz-Nursery-Farm Avatar
      Aziz-Nursery-Farm

      whatsapp number 0300 1483333

Leave a Reply